چاڈورہ میں عدم شناخت لاش برآمد

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 9 فروری: جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے برنہ وار علاقے میں بدھ کے روزپولیس نے ایک عدم شناخت لاش برآمد کی ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گرڈ اسٹیشن برنہ وار چاڈورہ کے نزدیک بدھ کے روز مقامی لوگوں نے ایک معمر شہری کی لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا ۔پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اُس کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔ یو این آئی

Share This Article