فائر اینڈ ایمرجنسی کی اسامیوں کے امیدواروں کا سرینگر میں احتجاج

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر، 31 جولائی

فائر اینڈ ایمرجنسی کی اسامیوں کے امیدواروں نے پیر کے روز ایک بار پھر یہاں پریس کالونی میں جمع ہو کر احتجاج درج کیا۔احتجاجی اپنے مطالبات کے حق میں جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔

اس موقع پر امتیاز احمد نامی ایک احتجاجی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں انکوائری کمیٹی اپنا رپورٹ پیش کرے۔انہوں نے کہا: ‘ہم چاہتے ہیں کہ ایل جی صاحب نے اس بھرتی عمل کی تحقیقات کے لئے جو سہ رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی وہ اپنا رپورٹ پیش کرے’۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کمیٹی کو ایک مہینے میں رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا تھا لیکن 8 مہینے گذر گئے رپورٹ آج تک پیش نہیں کی گئی۔موصوف احتجاجی نے سوالیہ انداز میں کہا: ‘یہ کمیٹی کن لوگوں کا دفاع کرنا چاہتی ہے’۔احتجاجیوں کا مطالبہ تھا کہ مذکورہ انکوائری کمیٹی اپنا رپورٹ پیش کرے۔یو این آئی

Share This Article