شمالی کشمیر میں لشکر طیبہ کا بالائی زمین ورکر اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار

سری نگر جموں وکشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بھارتی بحریہ کے مرین کمانڈوز (مارکوس) کے ساتھ ملکر لشکر طیبہ کے ایک بالائی زمین ورکر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ مصدقہ اطلاع ملنے پر سب ڈویژن سمبل سے وابستہ ایک پولیس پارٹی نے مارکوس کے ساتھ ملکر پولیس تھانہ حاجن کے حدود میں ولر جھیل کے کنارے آباد بونہ یاری میں 6 اور 7 جنوری کی درمیانی رات کو کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے کہا ’اتوار کی علی الصبح علاقہ میں مشتبہ نقل وحرکت دیکھی گئی ۔ جب مشتبہ شخص نے اپنے آپ کو فورسز کے محاصرے میں پایا تو اس نے اپنے ہاتھ بلند کرتے ہوئے خودسپردگی اختیار کی‘۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ مذکورہ شخص کی تلاشی لینے کے دوران ایک پستول، ایک اے کے 47 ، 2 یو بی جی ایل گرینیڈس اور چینی ساخت کا ایک گرینیڈ برآمد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران بالائی زمین ورکر کی شناخت ادریس احمد بابا ولد مظفر احمد باباساکنہ اشم کے بطور کی گئی۔ ترجمان نے کہا ’یہ بات سامنے آگئی ہے کہ وہ لشکر طیبہ کے لئے کام کررہا تھا۔ اس سلسلے میں پولیس تھانہ حاجن میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے‘۔ یو اےن آئی

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے