سب جیل بارہمولہ میں45سالہ قیدی کی موت

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

تعمیل ارشاد نیوز ڈیسک

بارہمولہ: بارہمولہ سب جیل میں مقید ایک45سالہ قیدی کی دماغ کی نس پھٹنے سے موت واقع ہوئی ہے ۔خبررساں ادارے جی این ایس کے مطابق غلام نبی بٹ ولد عبدالخالق ساکنہ ہاکبارا حاجن بانڈی نامی قیدی کو سر درد کے بعد علاج ومعالجہ کےلئے اسپتال منتقل کیا گیا ۔

رپورٹس کے مطابق جونہی مذکورہ قیدی کو اسپتال پہنچایا ،تو یہاں تعینات ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا ۔رپورٹس کے مہلوک قیدی کئی ماہ قبل قتل کے الزام میں گرفتار کرکے سب جیل بارہمولہ منتقل کیا گیا ۔پولیس افسر نے قیدی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قیدی کی موت دماغ کی نس پھٹنے سے ہوئی ہے ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے