سرینگر:سخت سردےوں کے بےچ وادی میں جمعہ کو بلند پایہ ولی کامل پیرانِ پیر حضرت شیخ سید عبد القادر جیلانیؒ کے سالانہ عرس پاک کی اختتامی تقریب انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی جس کے دوران مساجد ، خانقاہوں اور درگاہوں میں روح پرورمجالس کا اہتمام کیا گیا۔
نماز جمعہ کے بعد وادی میں سب سے بڑی تقریب خانیار سرینگر میں واقع آستانہ عالیہ غوث العظم دستگیرؒ میں منعقد ہوئی جہاں ہزاروں عقیدتمندوں نے پیران پیرؒکے تئیں اپنی والہانہ عقیدت کااظہار کیاجبکہ مساجد،خانقاہوں اور زیارتگاہوں میں روح پرورمجالس کا اہتمام کیا ،جن میںہزاروں مردوزن نے خشوع وخضوع کیساتھ شرکت کی۔اس دوران عقیدت مند خانیار ،سرائے بالاسرینگر،بارہمولہ اوردیگر کئی مقامات پر تبرکات شاہِ جیلان کے دیدارسے فیضیاب ہوئے ۔
محبوب سبحانی قطب ربانی پیران پیر حضرت غوث العظم دستگیر شیخ سید عبدالقادر جیلانیؒ کے عرس پاک کی اختتامی تقارےب نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئےں۔ وادی مےں اس مناسبت سے گذشتہ دوہفتوںسے تقریبات کا سلسلہ جاری ہے او ر جمعہ کو عرس پاک کی سالانہ اختتامی تقریب بڑی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی ۔
عرس کی اختتامی تقرےب کے سلسلہ میں سب سے بڑی تقریب خانقاہ غوث العظم دستگیر ؒ خانیار سرینگر میں منعقد ہوئی جہاںدن بھر نعت و منقبت، درودواذکار اور ختمات المعظمات کی محفلیں آراستہ ہوئیں۔ ا س سے قبل رات بھر سینکڑوں عقیدت مند شب خوانی میں محو رہے اورپوری رات درودواذکار اور ختمات المعظمات کی محفلیں آراستہ ہوئیں۔ نماز فجر کے موقعہ پر عقیدت یہاں پہنچے اور وہ دستگیر صاحب ؒکے تبرکات کی زیارت سے فیضیاب ہوئے اور یہ سلسلہ ہر نماز کے بعد جاری رہا جس کے دوران مردوزن ، بوڑھے اور بچے خانقاہ پر حاضری دینے کے لئے آئے۔
نماز جمعہ پر ہزاروں لوگوں نے نماز ادا کی جس کئے بعد تبرکات کی نشاندہی کی گئی جبکہ اس موقعہ پر ہزاروں مرد و خواتین کے علاوہ بوڈھے اور بچوںنے زیارت کا دیدار کیا۔ اس موقعہ پر اس وقت رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے جب درود ازکار کی گونج میں تبرکات کی نشاندہی کی جا رہی تھی۔ خانقاہ غوث العظم دستگیرکے باہر سڑکوں گلی کوچوں میں نماز یوں کی قطاریں دیکھنے کو ملیں اور انہوں نے نماز جمعہ ادا کی۔ لوگوں کی بھاری آمد کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ زےارت اور آس پاس کے علاقوں کے ساتھ ساتھ وہاں کی طرف جانے والے تمام راستوں پر زبردست ٹریفک جام لگ گےا۔ دوپہر سے قبل ہی لوگ صفوں میں بیٹھے درور و اذکار میں محو تھے جن میں خواتین کی بھی ایک بھاری تعداد شامل تھی جو اپنے مخصوص انداز میں اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں مانگتی رہیں۔
ادھر سرائے بالا سرینگرمیں واقع حضرت غوث العظم ؒکی درگاہ میں بھی رات بھر شب خوانی ہوئی اور ملحقہ علاقہ دروودواذکار کی روح پرور اوردلکش آوازوں سے گونجتی رہا۔ادھر نماز جمعہ کے بعد سرائے بالامیں تبرکات کی نشاندہی کی گئی جس کے دوران سینکڑوں لوگ زیارت سے مستفید ہوئے۔تبروکات کی جلوہ نمائی کے دوران ہر طرف رونے بلکنے کی آوازیں بلند ہورہی تھی اور ان آنکھوں سے آنسوں ٹپک رہے تھے سرائے بالا کے بازاروں مےں رواےتی مےلوں کے دوران عقےدت مندوں نے خرےداری بھی کی۔اس دوران مسجد غزالی رعناوری مےںمر کز ی محمد ےہ کے سر پرست اعلیٰ مولانا سلےم جا وےد غزالی نے حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیٰ کے عرس کے سلسلے میںکہاکہ غوث پاکؒ نے ساری زندگی اسلام کی ترویج کیلئے وقف کی تھی۔ انہوںنے کہاکہ حضرت غوث الاعظم ؒ کوخراج عقیدت ادا کرنے کا بہترین طریقہ ہے کہ ان کے دئے ہوئے پیغام پر عمل کریں۔
قدےم درگاہِ غوثےہ رہبابہ صاحب عالی کدل مےں اےک پُر وقار تقرےب پر نماز جمعہ سے قبل مےر واعظ کشمےر مولانا رےاض احمد ہمدانی نے حضرت محبوب سبحانی شےخ عبدالقادر جےلانیؒ کی پاک سےرت ، علمی اور روحانی کمالات پر واعظ تبلےغ فرماتے ہوئے کہا ،کہ شاہ جےلانؒ نے اسلام کی جو آبےاری تبلےغ واشاعت اور اُن کے تارےخی اسلامی کارنامے ، روحانی اور علمی کمالات عالم اسلام کی تارےخ مےں اےک سنہری باب ہے اور اُن کی تعلےم قرآن وحدےث پر مبنی اور ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔دریں اثنا اختتامی تقرےب کے سلسلے مےں عالی کدل آثار شریف شہری کلاش پورہ ، جناب صاحب صورہ میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔
وادی کے دیگر قصبہ جات جس میں کعبہ مرگ، کھرم سرہامہ ، اسلام آباد ، خانقاہ فیض پناڈورو، شاہمدان،سیر ہمدان ، تجر شرےف سوپور،وچی ، اہم شریف بانڈی پورہ ، بڈگام ، کپوارہ ، بارہمولہ ، ہندوارہ ، شامل ہیں میں بھی روح پرور مجالس کا اہتمام ہوا جن میں حضرت دستگیرصاحب ؒ کے تعلیمات اور انکی دینی خدمات کے تئیں زبردست خراج عقےد ت پیش کیا گیا۔ تجر شریف سوپور کی خانقاہ میں رات بھر ہزاروں عقیدتمند شب خوانی میں محو رہے ۔ ان بابرکت مجالس میں ریاست میں امن وآشتی اور ناگہانی آفت سے نجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔ ادھر جموں صوبے کے راجوری ، پونچھ ، کشتواڑ ، ڈوڈہ اور دیگر مسلم علاقوں کے ساتھ لہیہ لداخ میں بھی عرس پاک کی مناسبت سے تقاریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس کے دوران حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانی کی زندگی کے مختلف گوشوں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

