سرینگر ۔جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آوا جاہی متاثر

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر: سرینگر ۔جموں شاہراہ پر ’لینڈ سلائڈنگ ‘کے باعث ہفتہ کو ٹریفک کی نقل وحرکت متاثر ہوئی ۔تاہم بعد ازجاں شاہراہ پر یکطرفہ ٹریفک بحال کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق اقتصادی سرینگر ۔جموں شاہراہ پر چٹانیں اور پسیاں گرانے کے باعث ہفتہ کو کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی آوا جاہی متاثر ہوئی ۔

حکا م کا کہنا ہے کہ بیٹری چشمہ کے مقام پر پسیاں اور چٹانیں کھسک آئیں جسکی وجہ سے شاہراہ پر رکاوٹیں پیدا ہونگی ۔انہوں نے کہا کہ احتیاطی اقدامات پر ٹریفک کی آوا جاہی متاثر ہوئی ،تاہم بعد ازاں شاہراہ کی تجدید ومرمت اور بحالی کا کام انجام دےنے والی ایجنسی بارڈر روڈس آرگنائزیشن نے مشینری کے ذریعے شاہراہ سے رکاوٹیں ہٹائیں اور شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل بحال کردیا گیا۔

حکام کے مطابق شاہراہ پر بھاری گاڑیوں پر یکطرفہ جبکہ ہلکی گاڑیوں کو دونوں اطراف سے شاہراہ پر چلنے کی اجازت دی گئی ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے