بجبہاڑہ:جنوبی قصبہ بجبہاڑہ میں نامعلوم لٹیروں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کے دوران اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی اے ٹی ایم مشین اڑالی۔ تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ چرائی گئی اے ٹی ایم مشین میں کتنی رقم موجود تھی۔
معلوم ہوا ہے کہ’ نامعلوم لٹیروں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات بجبہاڑہ میں آرونی کراسنگ پر نصب ایس بی آئی کی اے ٹی ایم مشین اڑا لی‘۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے معاملہ درج کرکے لٹیروں کی تلاش شروع کردی ہے۔ مذکورہ اے ٹی ایم اور نذدیک علاقوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لیا جارہا ہے۔تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ لٹیروں کی جانب سے اڑائی گئی اے ٹی ایم مشین میں کتنی رقم موجود تھی۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے کرنسی نوٹوں پر پابندی عائد کئے جانے کے بعد وادی میں بینک ڈکیتی اور اے ٹی ایم مشینیں چرانے کے قریب تین درجن واقعات پیش آئے جن میں سے بیشتر نامعلوم اسلحہ برداروں کی جانب سے انجام دیے گئے۔

