سوپور :المناک حادثہ میں محکمہ بجلی کا کیجول ملازم ازجان

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سوپور: شمالی قصبہ سوپور کے مضافاتی علاقہ ہارون زینہ گیر میں جمعہ کو اُس وقت صف ِماتم بچھ گئی جب بجلی کھمبے کی زد میں آکر محکمہ برقیات کا ایک ملازم ازجان ہوا ۔عینی شاہدین کے مطابق یہ المناک حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ملازم مرمت کا کام انجام دے رہا تھا ۔

اطلاعات کے مطابق ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور سے 10کلو میٹر دوری پر واقع ہار ون زینہ گیر میں دلخراش حادثہ پیش آیا ۔معلوم ہوا ہے کہ یہاں مرمت کا کام انجام دےنے کے دوران بجلی کا کھمبا اچانک زمین پر گر آیا جسکی زد میں آکر محکمہ برقیات کا ایک ملازم شدید زخمی ہوا ۔زخمی ملازم کو خون میں لت پت سب ضلع اسپتال سوپور پہنچایا گیا ،تاہم ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا ۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمی شخص کو مردہ حالت میں اسپتال پہنچایا گیا ۔مہلوک ملازم کی شناخت فیروز احمد شیخ ولد مرحوم غلام نبی ساکنہ تجر شریف کے بطور ہوئی ۔محکمہ برقیات کے حکام نے بتایا کہ کیجول ملازم کی موت مرمت کا کام انجام دےنے کے دوران المناک حادثہ کے دوران ہوئی ۔

اس دوران مہلوک ملازم کی میت جب آبائی گاﺅں پہنچائی گئی ،تو وہاں کہرام اور صف ماتم بچھ گئی ۔بعد ازاں اُسکی میت کو پُرنم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے