سرینگر: وادی کشمیر میں شبانہ سردیوں کی شدت برقرار رہنے کے بیچ وادی کشمیر اور خطہ لداخ میں رات کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہی ریکارڈ کیا گیا ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں رات کے درجہ حرارت میں آئی بہتری کے بعد ایک مرتبہ کم ازکم درجہ حرارت میں گراﺅٹ ریکارڈ کی گئی ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ کشمیر اور خطہ لداخ میں رات کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے منجمد ہوکر رہ گیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سری نگر میں کم ازکم درجہ حرارت منفی2.7ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ رات یہ درجہ حرارت منفی0.7ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گیٹ وے آف کشمیر قاضی گنڈ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات منفی1.6ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ رات یہ درجہ حرارت منفی0.4ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔
جنوبی کشمیر کے مشہور ومعروف سیاحتی مقام کوکرناگ میں رات کا درجہ حرارت منفی1.1ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ رات یہ درجہ حرارت منفی0.4ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔سرحدی ضلع کپوارہ میں رات کا درجہ حرارت منفی2.4ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ رات یہ درجہ حرارت منفی0.1ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم ازکم درجہ حرارت منفی4ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ رات یہ درجہ حرارت منفی2.4ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔صحت افزاءمقام پہلگام میں کم ازکم درجہ حرارت منفی2.5ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ رات یہ درجہ حرارت منفی0.3ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ لداخ میں بھی رات کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہی ریکارڈ کیا گیا ہے ۔کرگلمیں کم ازکم درجہ حرارت منفی9.6ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ رات یہ درجہ حرارت منفی3.7ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا ۔
موسمیاتی ماہرین کے مطابق لہیہ میں کم ازکم درجہ حرارت منفی7.1ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ رات یہ درجہ حرارت منفی6.2ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔یاد رہے کہ وادی کشمیر میں چلہ کلان کی40روزہ مدت جاری ہے اور یہ مدت31جنوری کو ختم ہوگی ۔اس مدت کے دوران وادی کشمیر میں برفباری اور بارشوں کا امکان زیادہ رہتا ہے ۔
چلہ کلان کی مدت کے بعد 20روزہ چلہ خرد اور 10روزہ چلہ بچہ کی مدت بھی آئی ہے ۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روزہ کے دوران وادی کشمیر میں موسم مجموعی طور پر خشک ہی رہنے کا امکان ہے ۔

