بھارتی فوج کی فائرنگ سے3پاکستانی فوجی ازجان

جموں : حد متارکہ پر صورتحال اُس وقت مزید کشید ہ ہوگئی جب لائن آف کنٹرول پر برصغیر کی دو ایٹمی طاقتوں کی افواج کے درمیان گولیوں کے تبادلے میں تین پاکستانی فوجی ازجان اورایک د زخمی ہوا ۔یاد رہے کہ 23دسمبر کو پاکستانی فائرنگ سے میجر سمیت4بھارتی فوجی ازجان ہوئے تھے ۔

لائن آف کنٹرول پر صورتحال ہنوز دھماکہ خیز بنی ہوئی ہے ۔ہند پاک افواج کے درمیان تازہ فائرنگ کے ایک واقعے میں پاکستانی فوج کے تین اہلکار ازجان ہوئے اورایک زخمی ہوا ۔فائرنگ کا یہ تازہ واقعہ نوشہرہ راجوری میں پیش آیا جبکہ اُس طرف یہ فائرنگ کا واقعہ راول کوٹ سیکٹر میں پیش آیا۔

دفاعی ترجمان نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول میں مشکوک نقل وحرکت دیکھی گئی اور کارروائی کے دوران3فوجی اہلکار ازجان اور ایک زخمی ہوا۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ دو روز کے دوران پانچ پاکستانی فوجی جوابی کارروائی مین ازجان ہوئے ۔

واضح رہے کہ 23دسمبر کو پاکستانی فوج کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں سرحد پر تعینات میجر موہرکار پرفل امباداس، لانس نائیک گرمیل سنگھ، لانس نائیک کل دیپ سنگھ اور سپاہی پرگٹ سنگھ ازجان ہو گئے تھے۔

ادھر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے3 فوجی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ بھارت کی جانب سے راول کوٹ سیکٹر کے رکھ چکری کے مقام پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے