کورونا وائرس کی نئی قسم 15 ممالک تک پہنچ گئی؛ کئی ممالک میں از سر نو لاک ڈائون پر کیا جا رہا ہے غور

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/28دسمبر: برطانیہ میں سامنے آنے والی کورونا کی نئی قسم کے کیس سوئیڈن، کینیڈا، اسپین، جاپان سمیت 15ملکوں تک پہنچ گئے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق یورپ کے مختلف ممالک میں طبی عملے اور کیئر ہوم کے مکینوں کو ویکسین لگانے کا آغاز کر دیا گیا جبکہ قبرص اور عمان میں بھی کورونا ویکسی نیشن شروع کردی گئی۔فرانسیسی حکومت تیسرے لاک ڈاؤن پر غور کررہی ہے۔ادھر سڈنی میں لوگ سالِ نو کے جشن کے لیے حکومت کی اجازت کے منتظر ہیں۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 کروڑ 7 لاکھ 27 ہزار 380 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 17 لاکھ 64 ہزار 778 ہو چکی ہیں۔

Share This Article