جموں میں نائب وزیر اعلیٰ کے بھائی کے گھرپر اے سی بی کا چھاپہ

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں،25فروری

جموں و کشمیر اینٹی کرپشن بیورو نے بدھ کے روز نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری کے بھائی وجے چودھری کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور وہاں باریک بینی سے تلاشی لی۔ذرائع کے مطابق اے سی بی کی ٹیم نے صبح سویرے سنتوکھ وہار – کالو چک علاقے میں واقع گھر میں سرچ آپریشن شروع کیا، جس دوران مکینوں سے پوچھ تاچھ بھی کی گئی۔

اے سی بی ذرائع نے بتایا:’ہم وجے چودھری کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار رہے ہیں۔ یہ کارروائی غیر متناسب اثاثہ جات کیس کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔‘وجے چودھری، جو جموں و کشمیر پولیس میں انسپکٹر کے طور پر تعینات ہیں، کو گزشتہ سال ستمبر میں لداخ منتقل کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق اے سی بی کو شک ہے کہ ان کے اثاثے ان کی معلوم آمدنی سے مطابقت نہیں رکھتے، جس کے بعد یہ تفتیش شروع کی گئی۔

چھاپے کے دوران اے سی بی اہلکاروں نے رہائش گاہ، دستاویزات اور ممکنہ الیکٹرانک ثبوتوں کی تلاش کے لیے مکمل جانچ کی۔کیس کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید پوچھ گچھ اور دیگر مقامات پر بھی ممکنہ چھاپے خارج از امکان نہیں۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک چھاپہ مار کارروائی جاری تھی۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Share This Article