سری نگر: مشن کشمیر کو جاری رکھتے ہوئے مرکزی مذاکرات کار دنیشور شرما پیر کو وارد ِکشمیر ہوئے اور سر زمین کشمیر پر قدم رکھنے کے ساتھ ہی انہوں نے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا ۔یہ مذاکرات کار دنیشور شرما کا ریاست کا تیسرا دورہ ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ مرکزی مذاکرات کار دنیشور شرما پیر کو واردِ کشمیر ہوئے ۔کشمیر کے دورے کے دوران انہوں نے سرحدی ضلع کپوارہ کا دورہ کیا ،جہاں انہوں نے ڈاک بنگلہ کپوارہ میں کئی وفود سے ملاقاتیں کیں ۔تاہم ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو اس ایونٹ سے دور رکھا گیا ۔
مقامی ذرائع کے نمائندوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے تقریباً ایک بجکر45منٹ پر یہاں پہنچے ،تاہم ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو دنیشور شرما کی سرگرمیوں کی کوریج کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔
ذی نیوز کے مقامی نامہ نگارشمیم احمد نے بتایا کہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کوڈاک بنگلہ کے اندر جانی کی اجازت نہیں دی گئی ۔
دوسرے دورے کے دوران دنیشور شرما نے جنوبی کشمیر کا دورہ کیا تھا جبکہ تیسرے دورے کے دوران انہوں نے شمالی کشمیر کا دورہ کیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کم ازکم 40وفود دنیشور شرما سے ملاقات کرنے کا شیڈول ہے۔
اس سے قبل مرکزی مذاکرات کار دنیشور شرما دو دورے کرچکے ہیں ۔

