پاکستان نے کلبھوشن کو قونصلررسائی نہیں دی، ترجمان دفتر خارجہ

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

اسلام آباد: پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی نہیں دی۔

ترجمان دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت کو کلبھوشن تک قونصلر رسائی نہیں دی گئی، کلبھوشن سے اہل خانہ کی ملاقات میں بھارتی سفارت خانے کے افسر کی موجودگی کو قونصلر رسائی سے تعبیر نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ خواجہ آصف نے نجی ٹی وی میں گفتگو کے دوران کہا تھا کہ پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دے دی ہے لیکن اگر بھارت ہماری جگہ ہوتا تو ہمیں یہ رعایت نہ ملتی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے