سرمائی تعطیلات سے متعلق سو شل میڈیا پر پھیلائی جا رہی خبریں بے بنیاد / محکمہ تعلیم

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/08دسمبر: اسکولوں میں سرمائی تعطیلات سے متعلق سو شل میڈیا پر پھیلائی جا رہی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے محکمہ اسکولی تعلیم نے واضح کر دیا ہے کہ اس طرح کا کوئی بھی حکمنامہ ابھی جاری نہیں کیا گیا ہے ۔انہوں نے بچوں اور والدین سے بے بنیاد خبروں پر دھیان نہ دینے کی اپیل کی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق منگل کی صبح سے ہی سوشل میڈیا کی سائٹوں پر وادی کشمیر کے اسکولوں کیلئے سرمائی تعطیلات سے متعلق کچھ خبریں گشت کر رہی تھی جن میں لکھا گیا تھا کہ وادی کے تمام اسکولوں میں 10دسمبر سے 22فروری 2021تک سرمائی تعطیل رہے گی ۔ سی این آئی کو دن بھر مختلف علاقوں سے فون کالز موصول ہوئی جن میں والدین اور بچوں نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا اس طرح کا کوئی اعلان کیا گیا ہے یا نہیں ۔ اس ضمن میں ججب سی جب سی این آئی نے محکمہ اسکولی تعلیم کے اعلیٰ آفیسر سے رابطہ کیا تو انہوں نے تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی جانب سے ایسا کوئی حکمنامہ ابھی تک جاری نہیںکیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر سرمائی تعطیل سے متعلق جو بھی خبریں پھیلائی جا رہی ہئے ان میںکوئی حقیقت نہیں ہے اور یہ سب خبریں بے بنیاد ہے ۔ انہوں نے والدین اور بچوں سے ان بے بنیاد خبروں کی طرف دھیان نہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ابھی سرمائی تعطیل کے بارے میںکوئی فیصلہ نہیںلیا گیا ہے اور جب ایسا کچھ ہوگا تو اس کی اطلاع دی جائے گی ۔

Share This Article