اندرابی کا استعفٰی منظور ،تصدق مفتی قانون ساز کونسل کے ممبر نامزد

جموں:گورنر این این ووہر انے حج و اوقاف ( آزادانہ چارج) ، پی ڈی ڈی ، پی ایچ ای ، آئی ایند ایف سی اور صنعت و حرفت کے وزیر مملکت کے عہدے سے سید فاروق اندرابی کا استعفیٰ منظور کیا ہے۔

ادھرگورنر این این ووہر انے ان کے پاس ریاستی آئین کے سیکشن 50کے سب سیکشن (6) کے تحت ان کے پاس اختیارات کی رو سے تصدق حسین مفتی کو جموں وکشمیر قانون ساز کونسل کے ممبر کی حیثیت سے نامز دکیا ہے۔یہ نشست کونسل میں خالی پڑی تھی۔

اس دوران گورنر این این ووہر انے شو مہتا اور اوتار کرشن رہبر کو سال 2017ءکے ساہتیہ اکادمی سالانہ ایوارڈ سے نوازے جانے پر انہیں مبارک باد دی ہے ۔گورنر نے ترجمے کے کام کے لئے ساہتیہ اکادمی انعامات حاصل کرنے کے لئے یش رینہ اور اقبال نازکی کو بھی مبارک باد دی ہے۔

شومہتا اور اوتار کرشن رہبر کو بالترتیب ڈوگری زبان کی” بانا“ اور کشمیری زبان کی” ییلہ پرد= ووتھ “ موضوع پر لکھی گئی شارٹ سٹوریز کے لئے اس اعزاز سے نواز اگیا۔یش رینہ کو گجراتی ناول” اَنگالیات“ کا ڈوگری ترجمہ جبکہ اقبال نازکی کو تامل ناول” چھیوو نرکالی“ کا کشمیری ترجمہ کرنے کے لئے ساہتیہ اکادمی انعام سے نوازا گیا۔

گورنر نے ان شخصیات کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے