یروشلم تنازعہ:بھارتی اقدام غیرمتوقع:عمر عبداللہ

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر:سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھارتی اقدام کو غیرمتوقع قرار دیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کارگذار صدر عمر عبداللہ نے بھارتی اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں لکھا ’میں نے صبح کے وقت اسی ناممکن قرار دیا تھا۔ 35 ممالک کی طرح غیرحاضر نہ رہنے کے وزارت خارجہ کے اقدام کی سراہنا کرتا ہوں۔

ٹرمپ کے خطرے کو شاندار طریقے سے الٹا دیا گیا ہے‘۔ اس سے قبل مسٹر عبداللہ نے صحافی سوہاسنی حیدر کی ٹویٹ کہ ’یروشلم کے معاملے پر بھارت کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں آج حقیقی ٹیسٹ ہے‘ کے ردعمل میں لکھا تھا ’میرا ماننا ہے کہ بھارت سردرد سے بچنے کے لئے ووٹنگ میں حصہ لینے سے دور رہے گا۔ وہ آسان اور محفوظ آپشن کا استعمال کرے گا‘۔

‘یاد رہے کہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے امریکی فیصلے کے خلاف اقوام متحدہ میں قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد کے حق میں 128 جبکہ مخالفت میں 9 ووٹ ڈالے گئے۔193 ملکی اسمبلی کے35 رکن ممالک ووٹنگ کے عمل سے غیر حاضر رہے۔ادھرکچھ صارفین نے وزیر اعلیٰ کی جانب سے کئے گئے اس ٹوئیٹ پر اپنا ردِ عمل بھی ظاہر کیا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے