یروشلم معاملہ میں ہندوستان نے امریکہ کے فیصلے کے خلاف ووٹ دیا

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
A Palestinian woman holds a copy of the Koran, Islam's holy book, in front of the Dome of the Rock in Al-Aqsa mosque compound, Islam's third holiest site, in the Old City of Jerusalem on August 8, 2015. AFP PHOTO / AHMAD GHARABLI / AFP PHOTO / AHMAD GHARABLI

نیویارک ۔ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے وہ قرارداد منظور کرلی ہے جس میں امریکہ سے کہا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس یا مشرقی یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان واپس لے۔ قرارداد کے حق میں 128 ممالک نے ووٹ دیئے جن میں ہندستان بھی شامل ہے۔ 35 نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جبکہ 9 نے اس قرارداد کی مخالفت کی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ شہر کی حیثیت کے بارے میں فیصلہ ’باطل اور کالعدم‘ ہے اس لیے منسوخ کیا جائے۔

مسجد اقصیٰ: فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ مذکورہ قرارداد کے حق میں رائے دینے والوں کی مالی امداد بند کر دی جائے گی۔ مسٹر ٹرمپ نے وہائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے کہاتھا کہ ’’وہ ہم سے اربوں ڈالر کی مدد لیتے ہیں اور پھر ہمارے خلاف ووٹ بھی دیتے ہیں۔‘‘

انھوں نے کہا کہ ’’انھیں ہمارے خلاف ووٹ دینے دو ،ہم بڑی بچت کریں گے ،ہمیں اس سے فرق نہیں پڑتا۔‘‘

اس سے قبل اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نکی ہیلی نے ممبرممالک کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس سلسلہ میں مسٹر ٹرمپ نے ان سے رپورٹ مانگی ہے کہ آج کون کون سے ملک انکے خلاف ووٹ کرنے والے ہیں ۔ ووٹنگ سے پہلے فلسطینی وزیرِ خارجہ نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک پر زور دیا تھا کہ وہ دھونس اور دھمکیوں کو خاطر میں نہ لائیں۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے