سرینگر//پولیس نے کنگن گاندربل سے لاپتہ ہوئی3خواتین سمیت4افراد کو مختلف علاقوں سے بازیاب کرلیا ہے جن میں شامل دوخواتین سال 2010اور2014سے گمشدہ تھیں۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ 14سالہ عرفان احمد کالس ولد نذیر احمد ساکن گجر پتی پرنگ کنگن رواں ماہ کی15تاریخ کو لاپتہ ہوا تھا اور پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے صرف تین روز بعد یعنی18دسمبر کے روز اسے جموں میں برآمد کرکے واپس گھر لایا۔ذرائع کے مطابق اسی طرح 35سالہ رفیقہ بانو زوجہ فیاض احمد میر ساکن لری پرنگ 16دسمبر کو گھر سے نکلنے کے بعد گمشدہ تھی اور اسے بھی18دسمبر کو ہی سرینگر سے بازیاب کرایا گیا۔بعد میں اسے اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا۔پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ کنگن کے ہی مرگنڈ علاقے کی رہنے والی40سالہ سکینہ بانو زوجہ عبدالرشید گکھڑ کی گمشدگی کی رپورٹ سال2010میں درج کرائی گئی تھی جبکہ 35سالہ پروینہ بانو زوجہ واحد احمدسال2014سے لاپتہ تھی۔پولیس نے ان دونوں کو بھی بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم ان کے بارے میں یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں کہاں سے برآمد کیا گیا

