شبانہ سردیوں میں مزید اضافہ

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
File photo
سرینگر//سرد ترین دنوں پر مشتمل ”چلہ کلان“ کی آمد پر اہل وادی کوسخت شبانہ سردیوں سے راحت ملتی نظر نہیں آرہی ہے اور کم سے کم درجہ حرارت میں متواتر کمی کے باعث رات کے دوران سردی کی لہر میں مزید شدت پیدا ہورہی ہے ۔بیشتر مقامات پر کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا ہے ، شمالی کشمیر کے صحت افزاءمقام گلمرگ میں منفی10ڈگری کے بیچ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات لداخ کا کرگل قصبہ منفی10.2ڈگری سیلشیس درجہ حرارت کے ساتھ سرد ترین علاقہ رہا ۔ حالیہ برفباری اور بارشوں کے بعدوادی اور لداخ خطے میں دوران شب سخت سردی کی لہر جاری ہے اور اس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید شدت محسوس کی جارہی ہے۔چلہ کلان سے قبل ہی کم سے کم درجہ حرارت میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے اور بالخصوص رات کے دوران سخت سردی کی لہر نے اہل وادی کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے ۔اس صورتحال کی وجہ سے لوگوں نے گرم ملبوسات کے ساتھ ساتھ رواےتی کانگڑی اور گرمی دےنے والے جدید آلات کا استعمال بھی شروع کر دیا ہے جبکہ سرکاری اور غےر سرکاری دفاتر میں حسب رواےت بخارےوں کا استعمال شروع کر دیا گےا ہے۔دن کے دوران اگر چہ کمزور دھوپ دیکھنے کو ملتی ہے لیکن رات میں انتہائی شدت کے ساتھ سردی محسوس کی جارہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق14اور15دسمبر کی درمیانی شب کے دوران ریاست کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.1ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گےا ۔اس شب کے دوران لداخ کا کرگل علاقہ سرد ترین علاقہ ثابت ہوا جہاںرات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی10.2ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ لیہہ کا شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے5.7ڈگری نیچے رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات شمالی کشمیر کے صحت افزاءمقام گلمرگ میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے 10 ڈگری نیچے رہا ۔یہ گلمرگ میںدسمبر کے مہینے میں گزشتہ دس سال کے دوران ریکارڈ کیا گیا سب سے کم درجہ حرارت تھا۔اس سے قبل 15 دسمبر 2007 کو کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.1ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جنوبی کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.1ڈگری سیلشیس رہا اور یہ پہلگام میں گزشتہ دو برسوں کے دوران دسمبر کی سرد ترین رات بھی تھی۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ شب کے دوران قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.8،کوکر ناگ میںمنفی3.4اور کپوارہ میںمنفی1.1ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گےا ۔محکمہ نے موسم فی الحال خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے