سیکورٹی کونسل کشمیریوں سے کیے گئے وعدے پورے کرے / او آئی سی

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
File Picture

سرینگر/16ستمبر: اسلامی تعاون تنظیم نے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق پر فلسطین اور کشمیر سمیت دنیا کے دیگر خطوں میں مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر موثر آواز اٹھانے کے لیے زور دیا ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق جینیوا میں جاری کونسل کے اجلاس میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے او آئی سی کی نمائندگی کرتے ہوئے بیان دیا۔ انہوں ںے کہا کہ او آئی سی کو دنیا میں اسلامو فوبیا اور مذہبی عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش ہے۔انہوں نے فرانسیسی میگزین کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور مذہبی کتب کو جلانے جیسے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مذہبی جذبات کو مجروح کرنا ردعمل پر اکسانے کی کوشش ہے۔ آزادی آاظہار کی آڑ میں ایسی کوششوں کو جواز فراہم نہیں کیا جاسکتا۔او آئی سی کے بیان میں بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ او آئی سی نے کشمیر پر اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی رپورٹوں میں دی گئی تجاویز پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔ بیان میں اسلامی ممالک کی تنظیم نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کو کشمیریوں سے کیے گئے وعدے پورے کرنے چاہیں ۔

Share This Article