شمس الحق بنابرہان ثانی ،سوشل میڈیاپرتصویروائرل
ضلع ڈوڈہ کا24سالہ عابدحسین لشکرطیبہ میں شامل
سری نگر:٨،جولائی :کے این این/ نئی طرزکی ملی ٹنسی کے محرک کمانڈربرہان وانی کی دوسری برسی کے موقعہ پرحزب المجاہدین نے شوپیان کے ایک آئی پی ایس آفیسرکے چھوٹے بھائی شمس الحق مینگرئوکی بندوق لئے جوتصویرسوشل میڈیاکے ذریعے منظرعام پرلائی ہے ،اُس میں شمس الحق کوبرہانی ثانی کا نام دیاگیاہے ۔زکورہ میں واقع ایک کالج میں بی یوایم ایس کی ڈگری حاصل کرنے کے دوران شمس الحق مئی کے مہینے میں پُراسرارطوررلاپتہ ہوگیاتھا،اورتب سے پولیس اس نوجوان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کررہی تھی ۔تاہم اب شمس الحق کی بندوق لئے جوتصویروسوشل میڈیاپرڈالی گئی ہے ،اُس میں یہ ظاہرکیاگیاہے کہ مذکورہ نوجوان 25مئی2018کوحزب المجاہدین میں شامل ہوچکاہے۔تصویرمیں شمس الحق کیلئے برہان ثانی کاکوڈیاخفیہ نام لکھاگیاہے۔یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ شمس الحق کابڑابھائی امام الحق سال2012میں آئی پی ایس آفیسربن گیا،اوروہ بیرون ریاست تعینات ہے۔غورطلب ہے کہ برہان وانی کے جاں بحق ہوجانے کے بعدنوجوانوں کے مقامی سطح پرجنگجوگروپوں میں شامل ہونے کارُجحان بڑھاہے ،اورسالِ رواں کے دوران 50سے زیادہ نوجوان ملی ٹنسی کاراستہ اختیارکرچکے ہیں جن میں پی ایچ ڈی اسکالرمنان بشیر،تحریک حریت چیئرمین کااعلیٰ تعلیم یافتہ فرزندجنیداشرف خان اورشمس الحق بھی شامل ہے۔اس دوران صوبہ جموں کے خطہ چناب میں نوجوانوں کے جنگجوگروپوں میں شامل ہونے کارُجحان بڑھ رہاہے کیونکہ ضلع ڈوڈہ کے سزان گائوں کارہنے والا24سالہ نوجوان عابدحسین بٹ لشکرطیبہ میں شامل ہواہے ۔ایک میڈیارپورٹ کے مطابق سیکورٹی ایجنسیوں کیلئے یہ چونکادینے والامعاملہ سامنے آیاکہ ملی ٹنسی سے مکمل طورصاف ضلع ڈوڈہ کاایک نوجوان جنگجوگروپ لشکرطیبہ میں شامل ہواہے۔رپورٹ کے مطابق سزان ڈودہ کارہنے والاعابدحسین بٹ ولدولی بٹ یکم جولائی کولشکرطیبہ میں شامل ہوگیا۔ایس ایس پی ڈوڈہ محمدشبیرنے کہاہے کہ 24سالہ نوجوان عابدحسین کے لشکرطیبہ میں شامل ہونے کی بات سماجی ویب سائٹ کے ذریعے منظرعام پرآگئی ہے اورہم اس معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے عابدحسین کے گھروالوں سے بات کی ،اوروہ اس واقعے پرسخت پریشان ہیں ۔ایس ایس پی ڈوڈہ نے بتایاکہ عابدحسین 30جون کویہ کہہ کرگھرسے نکلاکہ وہ سیروتفریح کیلئے بھدرواہ جارہاہے اوریکم جولائی کواُسکی بندوق لئے تصویرسوشل میڈیاپرآئی ۔خیال رہے سال2016میں لاپتہ ہواکشتواڑ کارہنے والاپانچ بچوں کاباپ بھی جنگجوبنکرحزب المجاہدین کمانڈرکے طورعسکری محاذپرسرگرم ہوچکاہے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق پانچ بچوں کاباپ 34سالہ طالب گوجرولدمرحوم نورمحمدگوجرساکنہ پدیاراناناگسنی کشتواڑجولائی2016میں ُراسرارطورپرلاپتہ ہوگیا،اورگھروالوں نے گمشدگی کی رپورٹ پولیس تھانہ کشتواڑمیں درج کرادی ۔تاہم لگ بھگ2سال بعدیعنی جون2018میں پولیس نے اسبات کاانکشاف کیاکہ طالب گوجرجنگجوئوں کی صف میں شامل ہواہے ،اوروہ حزب المجاہدین کیساتھ عسکری محاذپرسرگرم ہے ۔غورطلب ہے کہ آسام کے رہنے والے ایک 32سالہ نوجوان قمرالدین عرف حمزہ حزبی ضلع کشتواڑمیں کافی وقت سرگرم رہا،اوروہ یہاں نوجوانوں کوملی ٹنسی میں شامل ہونے کی ترغیب دیتاتھا،اورجب قمرالدین کی سرگرمیاں منظرعام پرآگئیں تومبینہ طورپرحزب المجاہدین نے حمزہ حزبی کی بندوق لئے تصویرمنظرعام پرلائی ۔آسام کے 32سالہ قمرالدین عرف حمزہ حزبی کے بارے میں اب این آئی اے تحقیقات کررہی ہے جبکہ یہ بات منکشف ہوئی ہے کہ قمرالدین امریکہ میں چارسال اوربنگلہ دیش میں 2سال رہا،اوراسکے بعدجموں وکشمیرآکراُس نے ملی ٹنسی میں شمولیت اختیارکرلی۔

