سرینگر//آج کی دنیا میں اطلاعات معیشت کی طرح ہی ضروری ہے کیونکہ دونوں وسائل افراد اور سماج کو بااختیار بنانے میں کلیدی رول ادا کرتے ہیں ۔میڈیا ہی جے کے بنک کی اعتباریت و عزت و توقیر کو دوبالا کرنے میں اہم کردار کا حامل ادارہ ہے اور یہ میرے لئے مسرت کا مقام ہے کہ یہ منفرد پروڈکٹ’جے کے بنک صحافت فائنانس سکیم‘ متعارف کروں ،جس کا مقصد آپ سب کوضرورت کے وقت مالیاتی سطح پر آرام دہ بنانا ہے۔
جے کے بنک چیئرمین و سی ای او پرویز احمد نے ان تاثرات کااظہار آج ”جے کے بنک صحافت فائنانس سکیم‘ کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا جس میں بنک کے ایگزیکٹیو پریذیڈنٹوہگیس چندر ،ایس ایس سہگل اور سینئر منیجمنٹ موجود تھے اسکے علاوہ بڑی تعدادمیں ورکنگ جرنسلٹ،اور مختلف اخبارات ،چینلوں اور دیگر میڈیا اداروں کے ساتھ وابستہ نمائندے بنک کے کارپوریٹ ہیڈکوارٹر آڈیٹوریم میں موجود تھے
چیئرمین نے کہاکہ ”ماضی میں میڈیا کو ایک صنعت کی حیثیت نہیں تھی اور اب زمانہ بدل گیا ہے اور وہ صورتحال تاریخ بن چکی ہے ۔تاہم میں اس بات کو لے کر خوش ہوں کہ میڈیا کو یہاںایک باضابطہ شکل ملی ہے اور یہ ایک قابل استطاعت پیشہ ورانہ سرگرمی بن گئی ہے جس میں باصلاحیت اور قابل لوگ ملکی و بین الاقوامی سطح پر ریاست کا نام روشن کررہے ہیں ۔ہم میں سے کئی ذہین افراد میڈیا میں عالمی سطح پر نام کماچکے ہیں۔سابق جے کے بنک چیئرمین اور موجودہ وزیر خزانہ عالمی سطح پر بزنس جرنسلٹ کی حیثیت سے تسلیم شدہ ہیں جو بزنس سٹنڈارڑ میں نیشنل ایڈیٹر میکرو اکنامک اشو پر ہے۔ اور نعیمہ مہجور ،بشارت پیر ،مرزا وحید ،عالیہ نازکی ،سمیر بٹ ،راہل خورشید ان میں سے چند ہیں ۔
انہوں نے مزید کہاکہ ”ریاست میں ہر ضلع اپنی سطح پر مختلف اخبارات و جرائد کو پروان چڑھا رہے ہیں ،اسکے علاوہ ریاستی سطح پر سینکڑوں اخبارات و جرائد منظر عام پر آتے ہیں ۔مقامی میڈیا افراد بشمول صحافی ،نمائندے،کیمرہ مین ،پرنٹر،پبلشر کی گذشتہ کئی دہائیوں سے پیشہ ورانہ فرائض انجام دے کر لوگوں کے اشوز کو اجاگرکرنے کا ادراک کرتے ہوئے ،جے کے بنک نے میڈیا کو ایک قابل استطاعت سیکٹر تسلیم کیا لہٰذا مالیاتی بااختیاری بذریعہ آسان قرضہ سکیم ہمارے میڈیا افراد کو اپنی پیشہ ورانہ ضروریات کو پورا کرنے کا اہل بنا سکتا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ہم آپ کی مشکلات کو سمجھتے ہیں آپ کی سخت محنت کے باوجود آپ کو وہ معاوضہ نہیں ملتا ہے لیکن اس طرح فائنانس تک آسان رسائی آپ کو اپنی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور اس سے مالی حصولیابیوں کو ممکن بناسکے گا
اس موقعے پر چیئرمین جے کے بنک نے میڈیا برادری کا شکریہ ادا کیا جس نے مشکل حالات و اوقات کے دوران بنک کو عوامی ضروریات و اشوزسے آگاہ کیا اور بنک کے عملیاتی نظام کو مزید استوار کرنے میں فیڈ بیک فراہم کیا۔
انہوں نے بنک کے سفر کو مزید اونچائیوں تک جاری رکھنے کیلئے متواتر تعاون کیلئے میڈیا سے اپیل کی
اس سے قبل ایگزیکٹیو پریذیڈنٹ ایس ایس سہگل نے مہمانوں کا استقبال کیا اور اس نئے پروڈکٹ کے بارے میں خلاصہ کیا جن میں اس سال بنک کی جانب سے متعارف کئے گئے دیگر پروڈکٹس بھی شامل ہیں۔
اس موقعے پر وائس پریذیڈنٹ راکیش گندوترا نے اس پروڈکٹ کی تفصیلات پر ایک جامع خلاصہ پیش کیا
اس منفرد سکیم کا مقصد میڈیا افراد کو آسان فائنانس اور ہنگامی وقت میں پیشہ ورانہ ضرورتوں کے وقت مالی ضروریات کو پورا کرنا ہے ۔زیادہ سے زیادہ3لاکھ روپے جس کی ادائیگی60مساوی قسطوں میں ہوگی ،کو ٹرم لون کی صورت میں کیمہرہ،ٹیبلٹ ،لیپ ٹاپ وغیرہ کی خرید کیلئے دیا جائے گا اور اس کیلئے نقد قرضہ (کیش کریڈٹ) سہولیت بھی مہیا رکھی جائے گی ،کم سے سکم شرح سود پر یہ سکیم 4لاکھ روپے کا انشورنس احاطہ بھی فراہم کرتا ہے جس کیلئے سالانہ پریمیم 342روپے قرضہ خواہ کے ذرےعے برداشت کیا جائے گا۔
’جے کے بنک صحافت فائنانس سکیم ‘متعارف
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

