پڑوسی ممالک بھارت کو غیر مستحکم اور کمزور کرنے کی کوششوں میںمصروف عمل / ڈی جی بی ایس ایف

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/07ستمبر: پڑوسی ممالک پر بھارت کو غیر مستحکم کرنے کا الزا م عائد کرتے ہوئے ڈی جی بی ایس ایف نے کہا کہ لداخ میں بھارت اور چین کی سرحدی صورتحال اور پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں سے یہ بات ثابت ہوتا ہے کہ دونوں ممالک امن میں نہیں بلکہ کشیدگی کے حق میں ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل راکیش استھانہ جو کہ تین روزہ دورے پر جموں میں تھے نے فوجی آفیسران کے ساتھ سرحدی علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں سیکورٹی صورتحال کا جائیزہ لیا ۔ بی ایس ایف سربراہ نے پاکستان سے لگنے والی سرحدی علاقوں کا دورہ کرکے وہاں صورتحال کا جائیزہ لیا جبکہ دورہ کے اختتام پر انہوں نے پاکستان اور چین کا نام لئے بغیر ہی دونوں ممالک بھارت کو کمزور کرنے کی کوشش میں ہے ۔ راکیش استھانہ نے کہا کہ لداخ میں بھارت اور چین کی سرحدی صورتحال اور پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے واضح حوالہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سب کے لیے بہت اہم وقت ہے کیونکہ ہمارے دونوں پڑوسی ممالک ہمارے خلاف منصوبہ بنا رہے ہیں۔’استھانہ نے مزید کہا کہ ‘ہمارا کردار اب زیادہ اہم ہو گیا ہے کیونکہ ہم بھارتی دفاع کی پہلی لائن ہیں۔کنٹرول لائن پر فوجیوں کے اختیار کردہ اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے استھانہ نے سکیورٹی چیلنجز کو زیادہ مؤثر طریقے سے نمٹنے پر زور دیا۔انہوں نے تمام سکیورٹی فورسز کے مابین بہترین ہم آہنگی کو سراہا اور تمام شعبوں کو نظم و ضبط اور پیشہ وارانہ مہارت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی تاکید کی۔

Share This Article