منوج سنہا کا مہاراجہ ہری سنگھ کو ان کے یوم پیدائش پر خراج

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 23 ستمبر

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مہاراجہ ہری سنگھ کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا: ’مہاراجہ کی زندگی اور نظریات ہمارے لئے ایک منصفانہ اور انسانی خطوط پر استوار معاشرے کی تشکیل کے لئے مشعل راہ ہیں‘۔

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے پیر کو ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ’میں مہاراجہ ہری سنگھ جی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں‘۔

انہوں نے کہا: ’ان کے عوام کی بھلائی کے لئے ایک منصفانہ معاشرے کی تعمیر کے لئے لگن اور عزم کی کوئی نظیر نہیں ہے‘۔

ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ’مہاراجہ کی زندگی اور نظریات ہمارے لئے ایک منصفانہ اور انسانی خطوط پر استوار معاشرے کی تشکیل کے لئے مشعل راہ ہیں‘۔

مہاراجہ ہری سنگھ جموں و کشمیر کے آخری مہاراجہ حکمران تھے۔

Share This Article