نئی دلی میں گرفتار بڈگام کے نوجوان کو دلی پولیس نے پوچھ تاچھ کے بعد رہا کر دیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/28اگست: نئی دلی میںپارلیمنٹ ہاوس کے باہر مشکوک حالات میں گرفتار کئے گئے بڈگام کے نوجوان کو رہا کیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق گزشتہ دنوں رٹھسونہ بڈگام سے تعلق رکھنے والے منظور احمد آہنگر نامی نوجوان کو اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب سی آر پی ایف اہلکاروں نے انہیں دلی میں پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے مشکوک حالات میں گھومتے دیکھا کر حراست میں لیا تھا جس کے بعد انہیںدلی پولیس کے حوالہ کر دیا گیا تھا ۔ نوجوان کی گرفتاری کے بعد اہل خانہ نے اپیل کی تھی کہ مذکورہ نوجوان تجارت کے سلسلے میں دلی گیا ہوا ہے اور اس کو رہا کیا جائے ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ نوجوان کو دلی پولیس نے آج رہا کر دیا ہے ۔ اہل خانہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ منظور سے دلی پولیس نے پوچھ تاچھ کی ہے اور بعد میں اسکو رہا کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ گھر کی طرف رواں دوراں ہے ۔

Share This Article