نوہٹہ میں ہتھیار چھیننے کی کوشش ناکام ؛نوجوان گرفتار، ہمارے جوانوں نے صبر و تحمل سے لیا کام /سی آر پی ایف

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/28اگست: شہر خاص کے نوہٹہ علاقے میں ایک نوجوان نے ڈیوٹی پر تعینات ایک سی آر پی ایف ہیڈ کانسٹیبل سے بندوق چھیننے کی کوشش کی تاہم نوجوان کی اس کوشش کو ناکام بناتے ہوئے موقعے پر ہی گرفتار کرلیا اور پولیس کے حوالے کیا گیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شہر سرینگر کے سب سے حساس ترین علاقہ مانے جانے والے نوہٹہ علاقے میںسی آر پی ایف کی 21بٹالین سے وابستہ ایک ہیڈ کانسٹیبل سمرندر بلٹ نمبر025180661ڈیوٹی پر تھا جس دوران وہاں پر ایک نوجوان جس کی شناخت تحریم شبیر ڈار کے بطور ہوئی ہے نے اہلکار سے مبینہ طور پر بندوق چھیننے کی کوشش کی تاہم نوجوان کی اس کوشش کو وہاں تعینات فورسز اور پولیس اہلکاروں نے ناکام بناکر اس کو فوری طور پر گرفتار کرلیا ۔ سی آر پی ایف ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ نوجوان کو پولیس کے سپر د کیا گیا ہے ۔اس دوران سی آر پی ایف کے ترجمان پنکج سنگھ نے کہا کہ سی آر پی ایف اہلکاروں کی ہوشیاری سے یہ کوشش ناکام بناگئی گئی انہوں نے کہا کہ اس موقعے پر ڈیوٹی پر تعینات اہلکار ہتھیار چھیننے والے پر گولی بھی چلاسکتاتھا تاہم انہوںنے صبر و تحمل سے کام لیا ۔ اس ضمن میں پولیس سٹیشن نوہٹہ میں 40/2020کے تحت کیس درج کرلیا ہے ۔

Share This Article