رہموپلوامہ میں جنگجومخالف آپریشن،مشتعل نوجوانوں اورفورسزمیں ٹکراﺅ

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

پلوامہ//   رہموپلوامہ میں جنگجومخالف آپریشن کے دوران مشتعل نوجوانوں اورفورسزمیں ٹکراﺅکے نتیجے میں محاصرے اورتلاشی کارروائی میں خلل پڑاجبکہ سنگبازی کے جواب میں پولیس وفورسزکوٹیرگیس شلنگ بھی کرناپڑی ۔تاہم سخت عوامی مزاحمت کے باوجودیہاں کریک ڈاﺅن بدھ کی سہ پہرتک جاری تھا۔کے این ایس کومعلوم ہواکہ پلوامہ کے رہموعلاقہ میں کچھ جنگجوﺅں کے موجودہونے کی اطلاع ملتے ہی فوج ،فورسز،پولیس اورٹاسک فورس اہلکاروں نے بدھ کودوپہرکے وقت اس علاقہ کومحاصرے میں لیکرجونہی جنگجومخالف کارروائی شروع کی تومقامی نوجوانوں نے گلیوں میں نمودارہوکرفورسزپرسنگباری شروع کردی اورنعرے بازی بھی کی ۔پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ تلاشی کارروائی سے قبل فوجی ،فورسزاورٹاسک فورس کے اہلکارمشترکہ آپریشن کے تحت اس علاقہ کوچاروں اطراف سے محاصرے میں لینے کی کارروائی عمل میں لارہے تھے توکچھ نوجوانوں نے ٹولیاں بناکرسیکورٹی فورسزاہلکاروں پرخشت باری شروع کردی ۔انہوں نے بتایاکہ مشتعل نوجوانوں کومنتشرکرکے جنگجومخالف آپریشن کوجاری رکھنے کیلئے پولیس اورفورسزاہلکاروںنے آنسوگیس کے کچھ گولے بداغے جبکہ خشت باری کاجواب خشت باری سے ہی دیاگیا۔ذرائع کے مطابق جنگجومخالف آپریشن میں خلل ڈالنے والوں کومنتشرکرتے وقت پولیس اورفورسزاہلکاروں نے مکمل نطم وضبط اورصبروتحمل کامظاہرہ کیا۔انہوں نے کہاکہ جنگجوﺅں کے فرارہونے کے راستوں کوسیل کرنے کے بعدیہاں گھرگھرتلاشی کارروائی شروع کی گئی تاہم اس دوران ابھی تک سیکورٹی فورسزاہلکاروں کاجنگجوﺅں سے کوئی سامنانہیں ہوا۔اُدھر سخت عوامی مزاحمت کے باوجودیہاں کریک ڈاﺅن بدھ کی سہ پہرتک جاری تھا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے