برفباری اور بارشوں کا سلسلہ جاری،زمینی رابطے منقطع ،فضائی سروس متاثر

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر//     سری نگر سمیت وادی بھر میںبدھ کو تازہ برفباری اور بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا،جسکی وجہ سے معمول کی زندگی مسلسل تیسرے روز بھی بری طرح سے متاثر ہوئی۔ادھر بھاری برفباری کے باعث مسلسل تیسرے روز بھی سرینگر۔جموں شاہراہ اور مغل روڑ ٹریفک کی آوا جاہی کے حوالے سے بند رہا جبکہ حد نگاہ کم ہونے کے باعث فضائی رابط بھی متاثر ہوا۔

وادی بھر میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ کیا گیا۔یاد رہے کہ وادی میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب سے بارشوں اور برفباری کا سلسلہ شروع ہوا جسکی وجہ سے طویل ترین خشک سالی ختم ہوگئی۔

صوبہ جموں کے ضلع رام بن کے کئی مقامات پر لینڈ سلائڈنگ یعنی زمین دھنسنے ،چٹانیں کھسک آنے اور پسیاں گرآنے سے بدھ کو مسلسل تیسرے روز بھی سرینگر ،جموں شاہراہ بند رہی۔حکام کا کہنا ہے کہ شاہراہ سے برف اور رکاوٹیں ہٹانیں کے حوالے سے کام جاری ہے ،تاہم مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ شاہراہ پر سفر کرنے سے پہلے سرینگر اور جموں میں قائم ٹریفک پولیس کنٹرول رومز کے ساتھ رابط قائم کیا جائے۔

صوبائی کمشنر کشمیر بصیر خان نے ایڈوائزی جاری کرتے ہوئے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ شاہراہ پر مکمل طور پر ٹریفک بحال ہونے کاانتظار کریںاور کسی بھی جلد بازی میں سفر کرنے سے گ±ریز کریں۔

یاد رہے کہ کشمیر کو باقی ماندہ دنیا سے زمینی رابطے کے حوالے سے جوڑنے والی شاہراہ کو بھاری برفباری کے بعد پیر کے روز ٹریفک کی آوا جاہی کےلئے بند کردیا گیا تھا۔محکمہ موسمیات نے پہلے ہی بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کی تھی۔

ادھر جموں میں کشمیری مسافروں کی ایک بڑی تعداد درماندہ ہوکر رہ گئی ہے۔وہ مسلسل شکایات کررہے ہیں کہ ا±نکے پیسے ختم ہوگئے ہیں کیو نکہ ہوٹل اور رستوران ا±ن سے اضافی چارجزوصول کرتے ہیں۔

تاریخی مغل روڑ جسے سرینگر۔جموں شاہراہ کا متبادل کہا جاتا ہے ،پیر کی گلی میں بھاری برفباری کے سبب منگل کے روز ٹریفک کےلئے بند کر دیا گیا۔اس دوران حد نگاہ کم ہونے کے باعث سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازوں کی آوا جاہی متاثر ہونے کی اطلاع ہے۔

وادی میں برفباری اور بارشوں کے بعد کشمیر وادی اور خطہ لداخ میں رات کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم ازکم درجہ حرارت منفی 9.8ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لہیہ اور کرگل میں کم ازکم درجہ حرارت بالتریب منفی 6.5اورمنفی5.8ریکارڈ کیا گیا۔سرینگر میں کم ازکم درجہ حرارت منفی 0.7،پہلگام میں کم ازکم درجہ حرارت منفی 2.1ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جموں ،کٹرا ،بٹوت ،بانہال ،بھدرواہ اور ادھمپور8.8،8.2،1.1،0.6،0.4اور8.0ڈگری بالتریب ریکارڈ کیا گیا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے