سرینگر// ریاست جموں وکشمیر کی دارالحکومت سرینگر میں پیر اور منگلوار کی درمیانی شب کو رواں موسم سر ما کی پہلی برفباری ہوئی ۔وادی میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق کل سے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوا جبکہ میدانوں علاقوں میں بارشیں ہوئیں ۔برفباری اور بارشوں سے اہلیان کشمیر کو طویل ترین خشک سالی سے راحت ملی ۔
شہر سرینگر نے دوران شپ سفید چادر نے اوڑ ھ لی ۔سوموار کو پیر پنچال کے آر پار میدانوں علاقوں میں بارشیں ہوئی تھیں جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کاسلسلہ شروع ہواتھا ،جو وقفے وقفے دن بھر کے ساتھ ساتھ رات بھر جاری رہا ۔
پیر اور منگلوار کی درمیانی رات کو سفید چادر نے سرینگر کو پوری طرح سے لپیٹ لیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں صبح کے وقت2انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ۔بارشوں اور برفباری سے طویل خشک سالی ختم ہوگئی اور لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔
گزشہ شب پیر پنچال خطے میں بھاری برفباری کے بعد احتیاطاً سرینگر ۔جموں شاہراہ آوا جاہی کےلئے بند کردی گئی جبکہ تاریخی مغل روڑ بھی بند کردیا گیا ۔سرینگر ۔لہیہ شاہراہ کو پہلے ہی آئندہ چار ماہ کےلئے بھاری برفباری کے باعث ٹریفک کی آوا جاہی کےلئے بند کردیا گیا ۔

