فوج کا ایک حوالدار حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے لقمہ اجل

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر گریزبانڈی پورہ میں لائن آف کنٹرول پر تعینات فوج کا ایک حوالدار حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے لقمہ اجل بن گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ حوالدار سبھاش چندرنامی اہلکار بانڈی پورہ کے گریز سیکٹر میں حد متارکہ پر تعینات تھا اور اسے سنروانی میں قائم ٹرانزٹ کیمپ کے اندر پر اسرار حالات میںبیہوش پایا گیا۔اسے فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کی کو شش کی گئی تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا گیا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے جبکہ اہلکار کے گھروالوں کو اس کی موت کی اطلاع دی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حوالدار کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد معاملے کی تحقیقات جاری ہے اورلاش کو آبائی علاقہ کی طرف روانہ کیا جارہا ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے