کشمیری عوام کے ساتھ شنا بشانہ کھڑا ہے،”انہیں ایک دن ضرور انصاف ملے گا” / عمران خان

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/19جولائی/سی این آئی// پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی مبنی برحق جدوجہد میں ساتھ دیتے رہیں گے اور کشمیریوں کو ایک دن ضرور انصاف ملے گا۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے یوم الحاق پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن کشمیریوں نے پاکستان سے الحاق کی قرارداد منظور کی تھی اور اس کی یاد میں آج ہم یوم الحاق پاکستان منارہے ہیں۔ ہم کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ساتھ دینے کیعزم کی تجدید کرتے ہیں۔پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیریوں کا حق خودارادیت اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے تسلیم کررکھا ہے، کشمیری غیرقانونی اقدامات کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، کشمیریوں کی مظالم کے خلاف جدوجہد میں ساتھ دیتے رہیں گے، کشمیریوں کو ایک دن ضرور انصاف ملے گا۔

Share This Article