کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان، کسانوں کو فصل کٹائی نہ کرنے کی صلاح

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، محکمہ موسمیات نے جموں وکشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران رک رک کر بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کسانوں سے اگلے دو دنوں کے دوران فصل کٹائی سے اجتناب کرنے کی صلاح دی ہے۔

متعلقہ محکمہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ 27 اگست کو بھی موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں برف باری بھی متوقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں جموں وکشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران مطلع صاف اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمے نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کسانوں سے کہا ہے کہ وہ اگلے دودنوں کے دوران فصل کٹائی سے اجتناب کریں کیونکہ بارشوں سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

یو این آئی ا

Share This Article