مشترکہ مزاحمتی قیادت کے مجوزہ سمینار پر قدغن

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
سرینگر//  انتظامیہ نے مزاحمتی قیادت کے حیدر پورہ مجوزہ سمینار پر قدغن لگا دی ۔حریت (گ) چیئرمین سید علی گیلانی کی رہائش گاہ واقع حیدر پورہ کے گرد ونواح میںپولیس وفورسز کے اضافی اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی اور کسی کو بھی یہاں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ۔
 پولیس نے مشترکہ مزاحمتی قیادت کی جانب سے سمینار کے انعقاد کی کوشش ناکام بنادی۔ یوم ِعالمی انسانی حقوق کے سلسلے میں سید علی گیلانی ،میر واعظ عمرفاروق اور محمد یاسین ملک نے ایک سمینار منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا اور یہ مجوزہ سمینار سید علی گیلانی کی حیدر پورہ رہائش گاہ پر ہونا تھا، لیکن پولیس نے شرکاءکو سمینار کے لئے گھر کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔قابل ذکر ہے کہ سید علی گیلانی ایک طویل عرصے سے ان کے گھر میں نظر بند ہے۔ میر واعظ عمر فاروق کوکل ان کی نگین رہائش گاہ میں خانہ نظر بند کیا گیا ہے جبکہ محمد یٰسین ملک روپوش ہوگئے ہیں۔
Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے