دکانوں کے آس پاس مشکوک نقل و حمل کے بعد بانڈی پورہ میں دو سارق رنگے ہاتھوں گرفتار

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Tameel Irshad File Photo

سرینگر06جون؛ بانڈی پورہ پولیس نے مین مارکیٹ بانڈی پورہ میں شابانہ چیکنگ کے دوران دو سارقوں کو رنگے ہاتھوں گرفتارکیا۔ سی این آئی کے مطابق مورخہ 5/6 /2020 کی درمیان شب تھانہ پولیس بانڈی پورہ کی گشتی پارٹی نے مین مارکیٹ بانڈی پورہ میں ایک دوکان کے نزدیک مشتبہ نقل و حرکت پائی ۔ مین بازار بانڈی پور میں رات کا گشت سر انجام دینے والی پولیس اہلکارفوراََ متذکورہ دوکان کی طرف گئی اور وہاں انہوںنے دو نقب زنوں کو رنگے ہاتھوں دبوچ لیا جن کی شناخت سمیر احمد ساکن کالوسہ اور مہجور مجید ساکن باغ بانڈی پورہ کے بطور ہوئی ہے ۔ تھانہ پولیس بانڈی پورہ نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آرنمبر60/2020 متعلقہ دفعات کے تحت اندارج کرکے اس سلسلے میں مذید تحقیقات شروع کی ۔ ایس ایس پی بانڈ ی پورہ نے گشت ڈیوٹی پر معمور چوکسی برتنے والے پولیس اہلکاروں کو انعمات سے نوازہ ہے ۔

Share This Article