لسجن میں سڑک کے ایک حادثے میں 10سالہ لڑکا لقمہ اجل

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /31مئی: پانپور لسجن میں اتوار کے روز ایک گاڑی نے راہ چلتے دس برس کے بچے کو زور دار ٹکر مار کر ابدی نیند سلادیا ہے ۔پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے کیس درج کرلیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آ ف انڈیا کے مطابق پانپور لسج میںایک 10برس کے بچے کو ایک سینٹروگاڑی نے سڑک کراس کرنے دوران زور دار ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں لڑکا کئی فٹ اُونچا اُٹھ کر دور جاکر گرپڑا اور خون میں لت پت ہوا ۔ مقامی لوگوں نے اگرچہ بچے کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔معلو م ہوا ہے کہ مذکورہ لڑکا اپنے والد کے ساتھ تھا ۔ اس دوران سنٹرو گاڑی کے ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لیکر معاملے کے حوالے سے کیس درج کرلیا ہے ۔

Share This Article