سال رواں میں ابھی تک خونین معرکہ آرائیوں میں جنگجو اور 17فورسز اہلکار از جاں

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
فائیل فوٹو

سرینگر/24اپریل: سال رواں کے دوران ابھی تک فورسز اور جنگجوئوں کے مابین خونین معرکہ آرائی میں اعلیٰ کمانڈروں سمیت 50جنگجو جاں بحق ہو گئے جبکہ اس دوران 17فورسز اہلکار بھی ہلاک ہو گئے ۔ جبکہ گزشتہ چاہ ماہ میں مسلح بندوق برداروں نے 9عام شہریوں کو بھی ہلاک کر دیا ۔ سی این آئی کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے پہلے چار ماہ میں جموں کشمیر میں فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم آرائیوں میں 50جنگجو جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ وزرات داخلہ کے ایک سنیئر افسر نے انگریزی خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کو بتایا کہ جموں کشمیر میں سال رواں میں ابھی تک 50جنگجو ہلاک ہوئے جن میں لشکر ، حزب اور جیش محمد کے اعلیٰ کمانڈر تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان 50جنگجو ئوں میں لاک ڈائون کے دوران 18جنگجوئوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔ افسر نے مزید بتایا کہ جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 17فورسز اہلکار بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں ۔ جاں بحق ہوئے جنگجوئوں میں سے دیلگام اننت ناگ میںجھڑپ میں لشکر کمانڈر سمیت چار جنگجو جاں بحق ہو گئے ۔ جبکہ 25جنوری کو خونین معرکہ آرائی میں تین جیش جنگجو جاں بحق ہو گئے جن میں جیش کا کمانڈر بھی تھا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جموں کشمیر میں لاک ڈائون کے دوران 18جنگجو ہلاک کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ان چار ماہ میں مسلح جنگجوئوں نے 9عام شہریوں کو بھی ہلاک کر ڈالا ۔

Share This Article