لداخ میں 15 دنوں کے بعد کورونا وائرس کا ایک نیا کیس سامنے آیا

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
COVID-19 virons are illustrated here. COVID-19 cases continue to rise in North Carolina

سرینگر/02اپریل: کوروناوائرس کو تیزی کے ساتھ پھیلنے سے روکنے کیلئے لداخ نے کافی حد تک قابول پالیا تھا تاہم آج پندرہ روز بعد ایک اور شخص کا ٹسٹ مثبت آیا ہے جس کے ساتھ یوٹی لداخ میںکوروناوائرس میں مبتلاء مریضوں کی تعداد 14ہوگئی ہے ۔ جموں کشمیر اور لداخ میں سے پہلا کوروناکیس لداخ میں آیا تھا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق لداخ یونین ٹریٹری میں پندرہ دنوں کے وقفے کے بعد کورونا وائرس کا ایک نیا کیس سامنے آیا ہے جس کے ساتھ یہاں اب تک سامنے آنے والے مصدقہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 14 ہوگئی ہے جن میں سے تین مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔لداخ میں کورونا وائرس کا تازہ کیس ضلع کرگل کے سنجک علاقے سے سامنے آیا ہے اور انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر دو علاقوں میں کنٹیکٹ ٹریسنگ کا عمل شروع کردیا ہے۔لداخ یونین ٹریٹری انتظامیہ کے ترجمان رگزن سیمفل نے جمعرات کی صبح یہاں نامہ نگاروں کو بتایا: ‘ہمیں کل کووڈ 19 کی ایک مثبت رپورٹ موصول ہوئی اور متاثرہ شخص کا تعلق کرگل کے سنجک علاقے سے ہے۔یاد رہے کہ یوٹی لداخ میں کوروناوائر س کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد مسلسل وائرس مریضوں میں مبتلاء مریضوں کے ٹسٹ مثبت آنے شروع ہوئے تاہم انتظامیہ کی جانب سے اُٹھائے گئے اقدامات اور مکمل لاک ڈاون کے نتیجے میں یہاں کوروناوائرس کی زنجیر ٹوٹتی نظر آرہی تھی تاہم آج ایک اور مریض کا ٹسٹ مثبت آنے کے بعد لوگوں میں پھر سے تشویش اور خوف کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ ادھر لداخ پولیس اور انتظامیہ نے مزیدسخت اقدامات اُٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سوشل ڈسٹنٹ بڑھانے پر زور دیا ہے ۔

Share This Article