ٹرول ہسٹری چھپانے کے پاداش میں اونتی پورہ میں دو طالب علم کے خلاف کیس درج

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/23مارچ: کورنا وائرس کے پیش نظر ٹرول ہسٹر ی کو چھپانے کی پاداش میں اونتی پورہ پولیس نے دو افراد کے خلاف کیس درج کر لیا ہے ۔ ادھر شوپیان میں بھی سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آیف آئی آر درج کر لی گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق اونتی پورہ پولیس نے ان دو طلبہ کے خلاف کیس درج کر لیا ہے جو حالیہ ہی میں پاکستان اور بنگلہ دیش سے واپس آئے اور انہوں نے قرنطینہ میں شامل ہونے کیلئے اپنی ٹرول ہسٹری چھپا لی تھی ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اونتی پورہ کے چرسو اور گوری پورہ سے تعلق رکھنے والے دو طلبہ بنگلہ دیش اور پاکستان سے واپس آئے تھے اور انہوں نے ٹرول ہسٹری چھپا کر گھر کی راہ اختیار کر لی ہے ۔ پولیس نے دونوں طلبہ کے خلاف کیس درج کرکے انہیں ای ڈی آئی پانپور میں قائم قرانطینہ مرکز منتقل کیا۔ اسی دوران اونتی پورہ پولیس نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ن تمام افراد کا پتہ بتائیں جو باہر کے ممالک سے گھر وارد ہو رہے ہو تاکہ انہیں قرنطینہ مراکز منتقل کیا جائے ۔ ادھر شوپیان میں بھی پولیس نے سرکاری احکامات کو نظر انداز کرنے کی پاداش میں کئی افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے