نربھیا کے چاروں مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دہلی ، 20 مارچ :ملک کے سب سے وحشیانہ اجتماعی آبروریزی اور قتل معاملے کے چاروں مجرموں ونے شرما ، مکیش سنگھ ، اکشے ٹھاکر اور پون گپتا کو جمعہ کی صبح 5.30 بجے یہاں تہاڑ جیل میں پھانسی دے دی گئی۔
مجرموں کی پھانسی کو ٹالنے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں۔ دہلی ہائی کورٹ کے بعد ، سپریم کورٹ نے بھی جمعرات اورجمعہ کی آدھی رات کو نربھیامجرموں کو پھانسی دینے کے خلاف درخواست کو مسترد کردیا ، جس کے بعد اب نربھیا کے چاروں مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔
پھانسی کے بعد ، نربھیا کی ماں آشا دیوی نے کہا کہ وہ آج بہت خوشی محسوس کررہی ہیں کیونکہ آخر ان کی بیٹی کو انصاف مل ہی گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج انہیں نربھیا کی ماں ہونےپر فخر ہے۔ سات سال پہلے پیش آنے والے اس واقعہ سے لوگ اور پوراملک بے حدشرمندہ تھا ، لیکن آج انصاف دیا گیا ہے۔
نربھیا کے والد نے بتایا کہ انہیں دیر سے انصاف ملا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے باپ بننے کا فرض نبھایا ہے۔ انصاف کے لئے در در ٹھوکر کھائی لیکن آخرکار انصاف مل ہی گیا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے