نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائی کا خیر مقدم

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/13مارچ: نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ میری والدہ سمیت تمام سیاسی محبوسین کو رہا کیا جائے۔ سی این آئی کے مطابق جموںکشمیر انتظامیہ نے جمعہ کو نیشنل کانفرنس کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر عبدا للہ پر عائد پی ایس اے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کے احکامات صادر کئے ۔ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی پی ایس اے کے تحت نظر بندی کے خاتمے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اپنی والدہ سمیت تمام دیگر سیاسی لیڈروں اور نوجوانوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔التجا مفتی نے اپنی والدہ کے ٹویٹر ہینڈل پر موصوف لیڈر کی نظر بندی کے خاتمے کے بارے میں حکومت کی طرف سے جاری کردہ حکمنامے کو پوسٹ کرتے ہوئے کہا: ‘وقت آگیا ہے کہ تمام نظر بند لیڈروں بشمول ہزاروں نوجوانوں جو جموں وکشمیر کے باہر کے جیلوں میں بند ہیں کو بھی رہا کیا جائے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے