بنگلور پولیس نے کمپنیوں سے کشمیری ملازمین کی تفصیلات طلب کر لیں

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /12مارچ : کرناٹک میں پولیس کشمیریوں کی پروفائلنگ کررہی ہے ۔بنگلورو پولیس نے کمپنیوں کو جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے افراد کی تفصیلات طلب کرنے کے لئے نوٹس جاری کیا ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے بزنس پارک میں واقع کمپنیوں سے امن و امان برقرار رکھنے کے لئے یہ تفصیلات فراہم کرنے کو کہا ہے۔کمپنیوں میں کام کررہے کشمیری ملازمین نے پولیس کے نوٹس پر تنقید کی اور اسے جموں و کشمیر کے لوگوں کی ’’غیرضروری پروفائلنگ‘‘ قرار دیاہے۔ سمپی گیہلی پولیس اسٹیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق ، "امن و امان کے مقصد کے لئے ، براہ کرم ان ملازمین کی تفصیلات بتائیں جو اصل میں جموں و کشمیر کے ہیں اور ناگوارہ رنگ روڈ کے مانیاٹا ایمبیسی پارک میں مختلف کمپنیوں میں کام کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق نوٹس پر ایس ایچ اوکے دستخط ہیں اور انہوں نے جموں و کشمیر کے ملازمین کے نام ، موبائل نمبر ز، بنگلورو میں موجودہ پتے ، اور متعلقہ کمپنیوں میں ان کے قیام کام کی مدت کی تفصیلات طلب کی ہیں۔کارکنوں اور وکلا نے اس نوٹس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی مخصوص خطے سے ملازمین کی تفصیلات اکٹھا کرنا اخلاقی طور پر غلط اور غیر قانونی ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے