کورونا وائرس سے موت نہیں ہوئی /کمشنر سکریٹری لداخ

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/10مارچ: کمشنر سکریٹری لداخ ریگزن سمفل نے کہا ہے کہ محمد علی جو چوشوت،لہہ کے رہنے والے تھے اور جن کی موت ہوئی ہے لیکن اب تک ان کی موت کی حقیقی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔سی این آئی کے مطابق کے مطابق کمشنر سکریٹری لداخ ریگزن سمفل نے مزید بتایا کہ ہلاک شدہ شخص کا ٹیسٹ کیا گیا ہے اور ٹیسٹ رپورٹ کو اسکریننگ کے لیے بھیجا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ مذکورہ شخص کی موت کورونا وائرس سے واقع ہوئی ہے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے کہا کہ ابتدائی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ موت کی وجہ کچھ دوسری ہی تھی۔ اس درمیان چوشوت نامی اس گاوں میں لوگوں نے تار بندی کی ہے تاکہ کوئی اس گاوں کے اندر داخل نہ ہوسکیں۔ لوگوں نے لہہ انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی ایسے شخص جو بیرونی ممالک سے سفر کر کے آیاہو، بنا اسکریننگ کے گاوں میں داخلے کی اجازت نہ دیں۔ ( سی این آئی )

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے