کورونا وائرس کا خدشہ: سعودی عرب نے یو اے ای، کویت، بحرین سے زمینی روابط محدود کردیے

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Medical members wearing protective gear talk as they check drivers with suspected symptoms of the COVID-19 coronavirus, at a "drive-through" virus test facility in Goyang, north of Seoul, on February 29, 2020. - South Korea reported on February 29 its biggest surge in new coronavirus cases and concerns grew of a possible epidemic in the United States as the World Health Organization raised its risk alert to its highest level. (Photo by Jung Yeon-je / AFP)

سرینگر08مارچ: سعودی عرب نے کورونا وائرس کے سلسلے میں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، کویت اور بحرین سے زمینی روابط محدود کردیے۔سی این آئی مانیٹر نگ کے مطابق سعودی پریس ایجنسی نے وزارت داخلہ کے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان 3 خلیجی پڑوسیوں سے صرف کمرشل ٹرکوں کو آنے کی اجازت ہوگی۔رپورٹ کے مطابق ان ممالک سے آنے والے طیاروں کو صرف 3 ایئرپورٹس پر لینڈنگ کی اجازت ہوگی جن میں ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ شامل ہیں۔ان تینوں ایئرپورٹس پر وزارت صحت کی جانب سے احتیاطی تدابیر بھی اپنائی جائیں گی۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ کسی بھی ملک سے سعودی عرب میں داخل ہونے کے خواہش مند افراد کو لیبارٹری ٹیسٹ سرٹیفکیٹ بھی جمع کرانا ہوگا جس میں ثابت کیا گیا ہو کہ وہ نئے کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہیں۔رپورٹ کے مطابق ‘اس کا اطلاق ان پر ہوگا جو ریاست میں داخل ہونے سے قبل ملک میں 14 روز قیام کرچکے ہوں گے’۔طیاروں کو بھی اس بات کی یقین دہانی کرانی ہوگی کہ لیبارٹری سرٹیفکیٹ محفوظ ہے اور مسافروں کی بورڈنگ سے قبل گزشتہ 24 گھنٹوں ہی کی ہے۔سعودی عرب کی وزارت صحت نے اس سے قبل ریاست میں کورونا وائرس کے 5 کیسز کی تصدیق کی تھی جن میں سے ایک ایران سے براستہ کویت ملک میں داخل ہوا تھا اور ان سے یہ بیماری ان کی اہلیہ میں بھی منتقل ہوئی تھی۔ایک اور شہری جو ایران سے بحرین کے راستے آیا تھا، میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔خیال رہے کہ سعودی عرب نے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے مکہ میں عمرہ کی ادائیگی پر عارضی پابندی لگا دی ہے اور مکہ میں حرم اور مدینہ میں مسجد نبوی سمیت ریاست کی تمام مساجد کو ڈس انفیکٹ کرنے کا عمل جاری ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے