گلمرگ میں فوج افسر اپنے کتے کو آگ سے بچانے کی کوشش میں جھلس کرہلاک

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/یکم مارچ: شہر آفاق گلمرگ میں ایک خوفناک آتشزدگی واقعہ میں فوجی افسر اپنے کتے کو بچانے کی کوشش کے دوران ہلاک ہوگیا ۔سی این آئی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سنیچروار کی شام افسروں کے ہٹ میں آگ بھڑک اٹھی اور ایس ایس ٹی سی گلمرگ سے وابستہ کار سگنل کے میجر انکیت بودھراجا نے اپنی اہلیہ اور اس کے ایک کتے کو بچالیا۔ تاہم ، ایک اور کتے کو بچاتے ہوئے ، میجر 90 فیصد تک جھلس گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔بتایا جاتا ہے کہ اگرچہ محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی نے آگ پر قابو پانے کیلئے کارروائی شروع کی اور اس کو مزید پھیلنے سے بچایا لیا گیا تاہم جب تک آگ پر قابو پا لیا گیا فوجی افسر جھلس کر لقمہ اجل بن چکا تھا ۔ فوجی افیسر کی نعش کو مزید کاروائی کے لئے سب ڈسٹرکٹ اسپتال ٹنگمرگ منتقل کردیا گیا۔اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ جموں و کشمیر میں سال 2000سے اب تک تقریباًچھ ہزار سے زائد سکیورٹی فورسز کے اہلکار مختلف واقعات میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔جن میں سے 4ہزار سے زائد اہلکار فوج اور دیگر پیرا ملٹری فورس کے ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار (جے کے پی)تھے۔ ( سی این آئی )

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے