ٹرک نے نارہ بل کراسنگ کے نزدیک کمسن بچی کو کچل دیا

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

ؓؓ بڈگام/ 28فروری: ایک تیز رفتار ٹرک نے ناربل کراسنگ کے نزدیک ایک چھوٹی لڑکی کو کچل کر ہلاک کر دیا جبکہ چرار شریف میں ایک حادثہ میں فائر سروس ڈرائیور ہلاک ہوا۔ کشمیر نیوز ٹرسٹ کو پولیس ذرائع نے بتا یا کہ ناربل کراسنگ بڈگام کے نزدیک عالیہ نثار نامی ایک چھوٹی لڑکی سڑک پار کر رہی تھی جب ایک ٹرک زیر نمبر JK01Q-9958نے اس کو ٹکر مار دی۔ مذکورہ لڑکی موقعہ پر ہی ہلاک ہوگئی، وہ آریزال بڈگام کی رہنے والی تھی۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتا ر کیا اور ٹرک کو ضبط کیا۔ ادھر چرار شریف میں ایک فائر سروس ڈرائیور اس وقت ہلاک ہوگیا جب اس کی خود کی گاڑی جو اس نے نیوٹرل میں پارک کی تھی نے اس کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈرائیور ظہور احمد بٹ ساکنہ ہانجی پورہ چاڈورہ نے اپنی گاڑی سڑک کی اترائی پر نیوٹرل میں پارک کی اور خود وہ پانی کی پا یپ اٹھانے میں مشغول تھا۔ گاڑی اترائی سے خود بخود پیچھے کی طرف چلنی شروع ہوئی اور ڈرائیور کو روندھ ڈالا۔ اگر چہ اسے نزدیکی اہسپتال منتقل کیا گیا تا ہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے ان دونوں معاملات میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے