راجیہ سبھا کی 55سیٹوں کے لئے دو سالہ انتخابات 26مارچ کو

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
file photo

نئی دہلی،25فروری:17ریاستوں کی 55راجیہ سبھا سیٹوں کے لئے دوسالہ انتخابات 26مارچ کو ہوگا۔الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ریلیز کے مطابق ان 17ریاستوں سے منتخب کئے گئے راجیہ سبھا اراکین کا مدت کار اپریل میں ختم ہورہا ہے ۔ان میں ڈپٹی چیئرمین ہرونش،موتی لال وورا،رام داس آٹھولے ،دگوجے سنگھ،ڈاکٹر سنجے سنگھ،کماری شیلجا،وجے گوئل،پریم چندگپتا،تروچی شیوا وغیرہ اہم ہیں۔کمیشن کے مطابق الیکشن کی نوٹیفکیشن چھ مارچ کو جاری ہوگی اور 13مارچ کو نامزدگی،16کو پرچہ نامزدگی کی جانچ اور 18مارچ کو نام واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی۔مہاراشٹر،اوڈیشہ،تمل ناڈو اور مغربی بنگال سے منتخب کئے گئے اراکین دو اپریل کو ریٹائر ہوجائیں گے جبکہ آندھرا پردیش،تلنگانہ،بہار،جھارکھنڈ،راجستھان،گجرات،منی پور،آسام،چھتیس گڑھ،ہریانہ،مدھیہ پردیش اور ہماچل پردیش کے اراکین کا مدت کار نو اپریل او رمیگھالیہ کے اراکین کا 12اپریل کو ختم ہوگا۔مہاراشٹر کی سات،اوڈیشہ کی چار،تمل ناڈو کی چھ،مغربی بنگال کی پانچ،آندھرا پردیش کی چار،تلنگانہ کی دو،آسام کی تین،بہار کی پانچ ،چھتیس گڑھ کی دو،گجرات کی چار،ہریانہ کی دو،ہماچل کی ایک،جھارکھنڈ کی دو،مدھیہ پردیش کی تین،منی پور کی ایک،راجستھان کی تین اور میگھالیہ کی ایک راجیہ سبھا سیٹوں پر الیکشن ہوگا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے