سپریم کورٹ کے چھ جج ایچ 1این 1 فلو سے متاثر:جسٹس چندرچوڑ

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دہلی،25فروری(یواین آئی)سریم کورٹ کے چھ جج ایچ 1این 1 فلو سے متاثر ہیں۔یہ اطلاع سپریم کورٹ کے ہی ایک جج ڈی وائی چندر چوڑ نے کھلی عدالت میں منگل کو دی۔جسٹس چندر چوڑ نے دہلی میں تشدد کے معاملے میں ہوئی سماعت کے دوران کہا کہ عدالت عالیہ کے چھ ججوں کو فلو ہوگیا ہے ۔اس لئے کئی معاملوں کی سماعت نہیں ہو پارہی ہے ۔جسٹس چندرچوڑ نے وکیلوں اور سپریم کورٹ کے اسٹاف کو محتاط رہنے کی صلاح دی۔انہوں نے کہا،‘‘ہمارے چھ ساتھی جج ایچ 1این 1 فلو میں مبتلا ہیں۔ججوں نے چیف جسٹس سے اس بارے میں بات کی ہے اور ان سے سپریم کورٹ کے ججوں ،اسٹاف کے ٹیکاکاری کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔’’جسٹس چندرچوڑ نے کہاکہ چیف جسٹس نے اس مسئلے پر بات کرنے کے لئے سپریم کورٹ بار اسوسی ایشن کے ساتھ میٹنگ بلائی ہے ۔اس دوران اتنا ہی نہیں جسٹس سنجیو کھنہ نے عدالت میں منگل کو ماسک پہن کر کام کیا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے