کشمیری ہندئوں کی جائیداد کی دوبارہ حصولیابی کیلئے مرکزی سرکار ان کی بھر پور مدد کرے گی /وزیر داخلہ

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/18فروری/سی این آئی // مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ مرکزی سرکار کشمیری پنڈوں کو اپنی جائیدادوں کی دوبارہ حصولیابی کیلئے بھر پور مددفراہم کرے گی ۔ انہوںنے کہا کہ وادی کشمیر کے تمام چھوٹے بڑے مندروں کی تجدید و مرمت کا کام بھی بہت جلد شروع کیا جائے گا جبکہ انہوں نے کشمیری ہندئوں کو یقین دلایا ہے کہ ان کی باعزت گھر واپسی کے بعد انہیں بھر پور سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق نئی دلی میںامت شاہ کی سرکاری رہائش گاہ پر آج کشمیری پنڈوںکے ایک وفد نے وزیر داخلہ کے ساتھ ملاقات کی جس دوران وفد نے مرکزی وزیر داخلہ کو اس بات کا شکریہ اداکیاکہ انہوںنے دفعہ 370اور 35اے ختم کرنے کیلئے کلیدی رول اداکیا ۔ اس موقعے پر کشمیری پنڈتوں کے وفد نے امت شاہ سے کشمیری ہندئوں کی گھر واپسی سے متعلق حکومتی تیاری کے بارے میں پوچھا جس کے جواب میں وزیر داخلہ امت شاہ نے انہیں یقین دلایا کہ مرکزی سرکار کار بہت جلد کشمیری ہندئوں کو وادی میں دوبارہ بسانے کیلئے اقدامات اُٹھائے گی۔ کشمیری ہندئوں کو وادی میں عزت کے ساتھ بسانے اور نہیں اپنی جائدادیں کو دوبارہ حصول میں مرکزی سرکار کی بھر پور مدد کی یقین دہانی کراتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ کشمیری ہندئوں کو وادی میں دوبارہ بسانے کے منصوبے پر تیزی کے ساتھ عمل کیا جارہا ہے اور اس کیلئے سرکار ہر پہلو پر کام کررہا ہے ۔ا نہوںنے کہا کہ پنڈتوں کی جائیداد جن لوگوںنے بھی جبری طور ہڑپ لی ہے ان سے واپس حاصل کرنے کیلئے بھی ہم کوشش کررہے ہیں اس موقعے پر انہوںنے کشمیری ہندئوں کے وفد کو اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ ان کی جائیدادوں کی دوبارہ حصولیابی کیلئے مرکزی سرکار ان کی بھر پور مدد کرے گی۔ انہوںنے کہا کہ وادی میں تمام مندروں کی تجدید و مرمت کا کام جلد ہی شروع کیا جائے گا۔ امت شاہ نے کہا کہ مرکزی سرکار اس بات کی وعدہ بند ہے کہ کشمیری پنڈتوں نے جو کھویا ہے انہیں وہ واپس دلایا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ جموں کشمیر کی تہذیب کی نشانی کشمیری ہندو ہیں ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے