بجت عوامی توقعات کے ساتھ دھوکہ ہے : مایاوتی

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

لکھنؤ:18 فروری: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو و سابق وزیر اعلی مایاوتی نے یوگی حکومت کی جانب سے اسمبلی میں پیش کئے گئے بجٹ کو عوامی توقعات کے ساتھ دھوکہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ریاست کی ترقی اور 22 کروڑ عوام کی فلاح ممکن نہیں ہے۔
محترمہ مایاوتی نے منگل کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا’’ یوپی حکومت کی جانب سے آج اسمبلی میں پیش کیا جانے والا بجٹ عوامی توقعات اورامیدوں کے ساتھ دھوکہ ہے۔ اس بجٹ سے اترپردیش کی ترقی اور یہاں کی 22 کروڑ عوام کا فلاح ممکن نہیں ہے۔
بی ایس پی سریمو نے مزید لکھا’’ یہی برا حال ان کے سابقہ بجٹ کا بھی تھا۔ جو عوامی مفاد/فلاح کے معاملے میں بی جے پی کی کمزور منشی کا نتیجہ ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے بجٹ میں بڑے بڑے وعدے کئے ہیں جو گذشتہ تجربات کی بنیاد پر کھوکھلے اور کاغذی زیادہ لگتے ہیں۔
انہوں نے ایک دیگر ٹوئٹ میں لکھا’’ یوپی حکومت کے آج کے بجٹ میں جو بھی بڑے بڑے دعوے/وعدے کئے گئے ہیں وہ گذشتہ تجربات کی بنیاد پر کافی کھوکھلے اور کاغذی معلوم ہوتے ہیں۔ مرکزی حکومت کی طرح یوپی بی جے پی حکومت ایسے دعوی و وعدے کیوں کرتی ہے جو لوگوں کو عام طور سے زمینی حقیقت سے دور اوریقین کے قابل نہیں ہوتے ہیں۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے